Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس پر وائیٹ پیپر جاری کرنے راولہ کا مطالبہ

آبپاشی پراجکٹس پر وائیٹ پیپر جاری کرنے راولہ کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ ٹی ڈی پی قائد و پولیٹ بیورو رکن راولہ چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے جاری آبپاشی پراجکٹس اور ساتھ ہی متحدہ آندھرا پردیش میں سابقہ تلگو دیشم دور حکومت میں آغاز کردہ آبپاشی پراجکٹس پر وائیٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کانگریس کی آبپاشی پراجکٹس پر فوٹو ایگزیبیشن میں تلگو دیشم دور اقتدار میں اس وقت کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے آبپاشی پراجکٹس کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا تلگو دیشم کے دور میں شروع کردہ پراجکٹس کو کانگریس بے شرمی سے اپنے نام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کانگریس کو چاہئے کہ اس کے دور اقتدار میں رشوت خوری کو بھی پیش کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT