Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس پر وضاحت کیلئے کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ

آبپاشی پراجکٹس پر وضاحت کیلئے کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ

کانگریس ایم ایل سی سدھاکر ریڈی کا چیف منسٹر کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے آبپاشی پراجکٹ پر احتجاج پر کانگریس قائدین کی گرفتاری اور مختلف پولیس تھانوں کو روانگی کو غیر جمہوری قرار دیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جارہے تمام آبپاشی پراجکٹس پر وضاحت کے لیے ا یک کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے ۔ پی سدھاکر ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ وہ اراضی حصول قانون 2013 کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے کسانوں اور دیہاتیوں کو معاوضہ میں اضافہ کریں جب کہ یہ کسان مجوزہ ملناساگر پراجکٹ کی تعمیر کے سبب اپنے اراضیات سے محروم ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملنا ساگر کی سمت پرامن مارچ کرنے والے کانگریس قائدین کو غیر جمہوری انداز میں گرفتار کیا گیا ۔ کانگریس ایم ایل سی نے کہا کہ فلم نگر کلچرل کلب کے انتظامیہ نے جی ایچ ایم سی سے اجازت کے حصول کے بغیر غیر قانونی تعمیر کا آغاز کردیا ہے جب کہ پولیس کلب انتظامیہ کے تئیں لاپرواہی کا رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اس معاملہ میں فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور کلب کے انتظامیہ کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے کہا کہ ان مزدور خاندانوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوادی ۔۔

TOPPOPULARRECENT