Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کانگریس کے مرہون منت،سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کا بیان

آبپاشی پراجکٹس کانگریس کے مرہون منت،سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کا بیان

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات میں کانگریس رکاوٹ بننے کا الزام عائد کرنے پر زبان کاٹ دینے کا پریش راؤ کو انتباہ دیا ۔ کسانوں کو لگائے گئے ہتھکڑیاں مستقبل میں چیف منسٹر کے سی آر کیلئے سیاسی پھانسی کا پھندہ ثابت ہونے کا دعوی کیا ۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ اور نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس ترقی کی حامی ہے ۔ ریاست میں جتنے بھی آبپاشی پراجکٹس ہیں سب کانگریس کی مرہون منت ہے ۔ کمیشن حاصل کرنے کیلئے صرف ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت پراجکٹس کے تعمیری اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ کی جانب سے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا کانگریس پر الزام عائد کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئندہ کانگریس پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر ہریش راؤ کی زبان کاٹ دینے کا انتباہ دیا اور کھمم مارکٹ یارڈ کے واقعہ میں کسانوں کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کسانوں کو لگائی گئی ہتکھڑیاں مستقبل میں چیف منسٹر کے سی آر کیلئے سیاسی پھانسی کا پھندہ ثابت ہوں گی ۔ کسانوں کی توہین کو کانگریس پارٹی ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ مرچ کی فصل کو اقل ترین قیمت ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنا کیا کوئی جرم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT