آبپاشی پراجکٹس کو جنگی بنیاد پر مکمل کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آبپاشی پراجکٹس کو جنگی بنیادوں پر مکمل کریں ۔ ٹی آر ایس حکومت نے ریاست میں ایک کروڑ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لیے آبپاشی شعبہ کو اولین ترجیح دی ہے ۔ ان پراجکٹس کو وقت مقررہ پر پورا کیا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر آج اسمبلی انتخابات کے بعد چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ پرگتی بھون میں آبپاشی پراجکٹس کا جائزہ اجلاس لے رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محمد محمود علی ، چیف سکریٹری ایس کے جوشی ، سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ اور دیگر عہدیدار شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT