Saturday , December 15 2018

آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

گوداوری اور کرشنا کے پانی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت

گوداوری اور کرشنا کے پانی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت
حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں دریائے گوداوری اور کرشنا پر تعمیر کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹس کو منصوبہ بند انداز میں جلد سے جلد مکمل کرلینے کے مقصد سے لائحہ عمل کو مرتب کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی اعلی عہدیداران محکمہ آبپاشی و دیگر کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضروری ہدایات دیں اور کہاکہ پینے کے پانی کی سربراہی اسکیم ، برقی پیداوار کو یقینی بنانے کی طرح آبپاشی پراجکٹس کو بھی فوری طور پر مکمل کرکے گوداوری کرشنا کے پانی سے بھرپور استفادہ کرکے ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنایا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر جنہوں نے آج اعلی عہدیداران متعلقہ کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا کہا کہ موجودہ ریاست کو مختص کردہ پانی کے علاوہ مزید 120 ٹی ایم سی پانی تلنگانہ ریاست کیئے مختص کئے جانے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ اس طرح اس تمام پانی سے بھرپور استفادہ کرکے جیسے آبپاشی پراجکٹس کیلئے پلانس مرتب کرکے تیار رہنے کا مشورہ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم ، نکلاگنڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کیلئے آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں سنگ بنیاد رکھنے کا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ اضلاع نلگنڈہ و محبوب نگر جیسے اضلاع کو بہتر انداز میں آبپاشی کیلئے پانی سربراہی کرنے پر ہی تلنگانہ ریاست کیلئے فائدہ مند ہوگا ۔ اس جائزہ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری مشیران حکومت تلنگانہ ودیا ساگر راؤ پاپا راؤ سکریٹری محکمہ آبپاشی مسٹر جوشی انجینئیر ان چیف محکمہ آبپاشی مسٹر مرلیدھر ، ریٹائرڈ انجینئیرس اسوسی ایشن کے قائدین شیام پرساد ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دریائے گوداوری و کرشنا پر تجویز کردہ آبپاشی پراجکٹس پر مکمل جائزہ لیتے ہوئے واقفیت و معلومات حاصل کرنے کیلئے ریٹائرڈ انجینئیرس کو آئندہ ہفتہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضائی سروے کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔ دوران اجلاس چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ جہاں کہیں بھی زیر التواء آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کیلئے مثبت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹس سے متعلق ہر ایک آر اینڈ آر ( ریہبلیشن اینڈ ری سٹلمنٹ ) کے تحت کمشنروں کو تعینات کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں محکمہ آبپاشی میں ریونیو و انجینئیرنگ اسٹاف بھی ذریعہ مختص کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT