Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹوں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے ہریش راؤ کی ہدایت

آبپاشی پراجکٹوں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے ہریش راؤ کی ہدایت

حیدرآباد۔15فبروری( سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے متعلقہ اعلیٰ عہدیداران محکمہ آبپاشی کے ساتھ محکمہ آبپاشی کیلئے بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس طلب کیا اور عہدیداروں کے ساتھ محکمہ آبپاشی کیلئے درکار رقومات ‘ زیرالتواء آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے فراہم کی جانے والے رقومات پر مشتمل مرتب کردہ تجاویز پر عہدیداران محکمہ آبپاشی کے ساتھ تفصیلی غور و خوص کیا ۔  وزیر موصوف نے تمام متعلقہ عہدیداران محکمہ آبپاشی کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ نئے شروع کئے جانے والے مجوزہ آبپاشی پراجکٹس پر اولین ترجیح دینے اور زیر التواء آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے بجٹ تجاویز میں رقومات مختص کریں تاکہ سست رفتار سی جاری کاموں کو مکمل کیا جاسکے ۔
وزیر موصوف نے سمجھا جاتا ہیکہ عہدیداران محکمہ آبپاشی کو زیرالتواء آبپاشی پراجکٹس کی تکمیال پر اپنی اولین ترجیح دینے کی وزیر موصوف نے ضروری ہدایات دیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ مسٹر ہریش ریؤ نے جن پراجکٹس کے کام جاری ہیں بجٹ تجاویز میں زیادہ سے زیادہ بجٹ رقومات مختص کرنے متعلقہ عہدیداران محکمہ آبپاشی کو ہدایات دیں ۔ مزید بتایا جاتا ہیکہ دوران جائزہ اجلاس وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے جاری پراجکٹس کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے کی عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔

TOPPOPULARRECENT