Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / آبپاشی پراجیکٹس میں اپوزیشن رکاوٹ

آبپاشی پراجیکٹس میں اپوزیشن رکاوٹ

پراجیکٹس کی خریف سیزن تک تکمیل کی کوشش : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 3 / جولائی ( سیاست نیوز) وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راو نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاستی حکومت آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر مکمل کر کے کسانوں کو زرعی اغراض کیلئے پانی سربراہ کرنے کی کوشش کر رہی تو اپوزیشن جماعتیں رکاوٹیں پیدا کر رہی  ہیں ۔ لیکن اپوزیشن کے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں روکاٹ بننے کے باوجود پالمور لفٹ اریگیشن مکمل کر دکھائے جائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ آبپاشی پراجکٹس بالخصوص پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم مکمل ہونے پر ضلع محبوب نگر و دیگر علاقہ جات سرسبز و شاداب ہو جائیں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ زیر التوا چار آبپاشی پراجکٹس کی خریف سیزن تک مکمل کرنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ زیر التواء چار آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کیلئے 3600 کروڑ روپئے خرچ ہونگے ۔ ان آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل پر چار لاکھ ایکڑ اراضیات کوپانی سربراہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں جب وہ برسراقتدار تھے تب تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی لیکن آج حکومت نے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے تو اپوزیشن کو برداشت نہیں ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT