Wednesday , December 19 2018

آبپاشی پراجیکٹس پر کے سی آر ۔ فرنویس بات چیت

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر دیویندر فرنویس سے ممبئی میں ملاقات کی اور تلنگانہ کے زیرالتواء آبپاشی پراجکٹس بالخصوص چیوڑلہ ۔ پرانہیتا، لینڈی، پین گنگا اور اچھم پلی پراجکٹس پر بات چیت کی۔ دونوں چیف منسٹروں نے تلنگانہ و مہاراشٹرا کے آبپاشی پراجکٹس کے مسئلہ پر آپسی تال میل کے ذریعہ آگے بڑھنے سے اتفاق کیا۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے تال میل کے ذریعہ گوداوری آبی وسائل سے استفادہ کرنے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ۔ علاوہ ازیں لینڈی پراجکٹ کے تعلق سے سال 2003 ء میں طے پائے سمجھوتے کے مطابق 6 ٹی ایم سی سے زائد گوداوری آبی وسائل کو دونوں ریاستوں کو موڑنے سے اتفاق کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا نے واضح کیا کہ گوداوری کے پانی میں تلنگانہ کی جانب سے 160 ٹی ایم سی پانی استعمال کیا جاتا ہے تو ہم کو اعتراض نہیں رہے گا۔ دیویندر فرنویس نے سالگرہ کی پرواہ کئے بغیر ان سے ملاقات کیلئے ممبئی پہونچنے پر چندرشیکھر راؤ کی ستائش کی اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر آبپاشی تلنگانہ ٹی ہریش راؤ، وزیر جنگلات جوگو رامنا، مشیر حکومت تلنگانہ آبپاشی اُمور ودیا ساگر راؤ، پرنسپال سکریٹری آبپاشی مسٹر ایس کے جوشی کے علاوہ عادل آباد و نظام آباد ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT