Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجیکٹس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونگے ‘ تلگودیشم

آبپاشی پراجیکٹس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونگے ‘ تلگودیشم

حیدرآباد 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے آج کہا کہ وہ کرناٹک اور مہاراشٹرا حکومتوں کی جانب سے آبپاشی پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونگے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کے لیڈر ای دیاکر راؤ اور ارکان اسمبلی پی رامولو اور آر چندر شیکھر ریڈی کے علاوہ مہیلا مورچہ کی صدر بی شوبھا رانی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کرناٹک اور مہاراشٹرا حکومتوں کی جانب سے غیر قانونی ڈیمس کی تعمیر پر روک لگانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ پراجیکٹس کے نتیجہ میں مستقبل میں تلنگانہ کے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی غلطیاں کی گئی تھیں جن کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے ۔ تلگودیشم قائدین نے کہا کہ وہ ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT