Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / آبی تحفظ کیلئے عوامی تحریک چلانے وزیراعظم مودی کی اپیل

آبی تحفظ کیلئے عوامی تحریک چلانے وزیراعظم مودی کی اپیل

نئی دہلی ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تحفظ ِ آب کیلئے عام تحریک شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ آرگنائزیشنس جیسے این سی سی کو آبی ذخیرہ کیلئے مشغول کیا جانا چاہئے۔ وہ جھارکھنڈ میں خشک سالی اور پانی کی قلت سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیراعظم نے ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا کہ تمام تر وسائل کے ذریعے آبی اجسام کی شناخت کریں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو جامع انداز میں استعمال میں لانے کے سلسلے میں عوامی تحریک شروع کرنے اپیل کی، اور کہا کہ اس ضمن میں مختلف کاموں کیلئے نوجوانوں کی تنظیموں جیسے این سی سی، این ایس ایس، این وائی کے ایس اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھوبر داس کے ساتھ سینئر ریاستی حکام اور مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں موجود تھے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 273 کروڑ روپئے جھارکھنڈ کیلئے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ برائے 2015-16ء کے مرکزی حصہ کے طور پر جاری کئے گئے۔ مزید 143.25 کروڑ روپئے کی رقم ایس ڈی آر ایف 2016-17ء کی پہلی قسط کے طور پر بھی جاری کئے گئے۔ جھارکھنڈ نے ایس ڈی آر ایف کے تحت 12 لاکھ کسانوں میں 376 کروڑ روپئے ڈی بی ٹی کے ذریعے تقسیم کئے ہیں۔ 53 کروڑ روپئے کی بیمہ دعوؤں کی بھی ڈی بی ڈی کے ذریعے یکسوئی کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT