Wednesday , December 12 2018

آبی وسائل سے استفادہ پر تلنگانہ حکومت پر تنقید

تقسیم ریاست قانون کی خلاف ورزی کا الزام : جگن کا مرکز کو مکتوب

تقسیم ریاست قانون کی خلاف ورزی کا الزام : جگن کا مرکز کو مکتوب
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز)صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آبی وسائل سے استفادہ کرنے کے معاملہ میں تلنگانہ حکومت کے اختیار کردہ طرز عمل کی سختی کے ساتھ مخالفت کی اور اس طرز عمل کے خلاف مسٹر جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کو ایک تفصیلی مکتوب تحریر کر کے روانہ کیا اور بتایا کہ قانون تقسیم ریاست کے تمام دفعات کی حکومت تلنگانہ مکمل طور پر خلاف ورزی کررہی ہے ۔ انہوںنے اپنے مکتوب میںواضح طور پر اظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے گئے پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم قانون تقسیم ریاست کی صریحاً خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے تحریر کردہ مکتوب میں مرکزی وزیر آبی وسائل کی توجہ مبذول کروائی کہ اگر پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم کی تعمیر مکمل ہو تو رائلسیما اور ساحلی آندھرا کے اضلاع مکمل طور پر صحرا میں تبدیل ہوجانے کا خدشہ لاحق ہے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کے اختیار کردہ طرز عمل پر اپنی سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت دوسروں کا بھی پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اقدامات کرنا چاہئے ۔ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مذکورہ مسئلہ پر فی الفور مداخلت کرنے اور حکومت تلنگانہ کو پابند کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مرکزی حکومت بالخصوص وزیر آبی وسائل سے پر زور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT