Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آبی وسائل کے مینجمنٹ پر تقابلی اسٹیڈی کے لیے ہندوستانی این جی اوز اور فرانس میں معاہدہ

آبی وسائل کے مینجمنٹ پر تقابلی اسٹیڈی کے لیے ہندوستانی این جی اوز اور فرانس میں معاہدہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستانی این جی او ساوتھ ایشین کنسورشیم فار انٹر ڈسپلینری واٹر ریسرچ اور بارڈئیکس میٹرو پول اسپلینڈ چارلس ڈی گالے ، فرانس کے درمیان یہاں آج ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ اس یادداشت مفاہمت سے حیدرآباد ، انڈیا اور بارڈئیکس فرانس کے درمیان ٹینکر اکانومی پر تقابلی اسٹیڈی منعقد کرنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس کے لیے فرانس کی جانب سے 75000 Euros کا فنڈ فراہم کیا جارہا ہے ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو یہ بتاتے ہوئے مسٹر میکل ورنیجول ، وائس پریسیڈنٹ اربن کمیونٹی آف بارڈئیکس انچارج انٹرنیشنل ریلیشنس اینڈ ڈی سنٹرلائزڈ کارپوریشن نے کہا کہ اس اسٹڈی سے دونوں ممالک کو آبی وسائل بالخصوص واٹر ٹینکر کے مینجمنٹ سے متعلق ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع حاصل ہوگا ۔ فرانس یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ حیدرآباد میں کس طرح خانگی اور سرکاری شعبہ کام کررہا ہے ۔ یہ اسٹڈی ایک اشتراکی ریسرچ پروگرام ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT