Wednesday , January 16 2019

آب زمزم کے نئے کنویں کے بارے میں افواہ

مکہ مکرمہ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں آب زم زم کے نئے کنویں کے بارے میں ایک ویڈیو وائرل کیا گیا ہے جس کے بعد ساری دیا میں یہ غلط خبر پھیل گئی کہ مسجد الحرام میں زم زم کیلئے کنویں کی دریافت ہوئی ہے۔ باخبر ذرائع نے ایسے کسی کنویں کی دریافت کے دعوے کی تردید کی ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے جواب میں تردید جاری کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ پرانے کنویں کی مرمت کے دوران نیا کنواں دریافت ہونے کی خبر غلط ہے، البتہ آب زم زم کے کنویں کے اطراف آبی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آب زم زم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں وائرل ہونے والے ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آب زم زم کے کنویں کے قریب بورویل کی کھدوائی کے دوران جو پانی برآمد ہوا ، اسے زم زم قرار دیا گیا اور لیباریٹری ٹسٹ میں زم زم ہونے کی تصدیق کی بھی خبر پھیلائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT