Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / آتشزدگی میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک

آتشزدگی میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک

ممبئی ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے دو نابالغ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے جب اُن کی دو منزلہ عمارت واقع پارک سائٹ ایریا، سب اربن وکھرولی میں آج دوپہر آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت سلمیٰ اور اس کے بیٹوں 10 سالہ معراج اور 15 سالہ محمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واقعہ سہ پہر 3.30 بجے آنندگڑھ ناکہ میں پیش آیا۔ سلمیٰ کا شوہر سلیم اسی بلڈنگ کی نچلی منزل پر گدوں کی دکان چلاتا ہے ، جہاں سے آگ بھڑک اٹھی ۔ یہ فیملی بالائی منزل پر رہتی تھی۔ ابتدائی انکوائری میں واقعہ کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT