Thursday , December 13 2018

آتشزدگی میں زخمی ماں اور بچوں کی موت

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) بیگم بازار کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک خاتون اور اس کے دو بچہ مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے سب انسپکٹر مسٹر شیو پرساد نے بتایا کہ 30 سالہ بنودی دیوی جو چاکناواڑی بیگم بازار علاقہ کے ساکن راکیش کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز پیش آئے ۔ آتشزدگی کے واقعہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ اس حادثہ میں دیوی کے ہمراہ اس کا 7 سالہ لڑکا انکیت کمار اور 4 سالہ لڑکی سوشیلا کماری بھی شدید جھلس گئے تھے جو کل ہاسپٹل میں علاج کے دوران 2 گھنٹے کے وقفہ سے تینوں فوت ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ راکیش پیشہ سے ڈرائیور ہے جو اس وقت 28 فروری کے دن جس دن حادثہ پیش آیا گھر میں نہیں تھا ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ مکان میں گیس سلینڈر کا پائپ سے گیس کے اخراج کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ گیس کا پائپ ناقص تھا ۔ اس کمپنی کے پائپ پر پابندی عائد ہے ۔ تاہم پولیس شاہ عنایت گنج نے اس حادثہ پر شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT