آتشزدگی واقعات میںلاکھوں کا نقصان

یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما کی سخت گرمی اور اس پر آتشزدگی حادثات سے لاکھوں روپئے کی ملکیت آگ کی نظر ہو رہی ہیں ۔ یلاریڈی حلقہ کے سداشیونگر ،گندھاری ، لنگم پیٹ منڈلوں میں پانچ دنوں میں ہی دس آتشزدگی حادثات پیش آنے سے تقریباً 80 لاکھ روپئے کی ملکیت خاکستر ہوگئی ۔ 22 مئی کوگندھاری پر رامپور تانڈا میں حادثاتی طور پر ایک ر

یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما کی سخت گرمی اور اس پر آتشزدگی حادثات سے لاکھوں روپئے کی ملکیت آگ کی نظر ہو رہی ہیں ۔ یلاریڈی حلقہ کے سداشیونگر ،گندھاری ، لنگم پیٹ منڈلوں میں پانچ دنوں میں ہی دس آتشزدگی حادثات پیش آنے سے تقریباً 80 لاکھ روپئے کی ملکیت خاکستر ہوگئی ۔ 22 مئی کوگندھاری پر رامپور تانڈا میں حادثاتی طور پر ایک رہائشی جھونپڑی جل کر خاکستر ہونے سے رامپور تانڈا میں حادثاتی طور پر تباہ ہوگئی ۔ دوسرے دن علاقہ میں دن دھاڑے ہی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں جانوروں کی رہائش گاہ جل گئی اور اس حادثہ میں ایک بچھڑا زندہ جل گیا اور زرعی سامان مکمل جل کر خاکستر ہونے سے تقریباً 15 لاکھ روپئے راکھ کا ڈھیر ہوگئی ۔ 24 مئی کو لنگم پیٹ منڈل کے بھوانی پیٹ ، لنگم پیٹ ، بائم پلی میں الگ الگ آتشزدگی واقعات رونما ہونے سے بھاری ملکیت تباہ و برباد ہوگئی ہے ۔ تاڑوائی منڈل میں باگووا نامی خاتون کی رہائشی جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ سداشیو نگر کے تکوجی واڑہ میں بھاری آتشزندگی حادثہ پیش آیا۔ جس میں تقریباً 30 لاکھ روپئے کی ملکیت تباہ ہوگئی ہے ۔ ان حادثوں میں کثرت سے غریب خاندان جسم کے کپڑوں سے ہی باقی رہ رہے ہیں ۔ ملکیت کھوکر یہ لوگ صرف اپنی جان بچانے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ لنگم پیٹ کے کومٹ پلی پوچیا کا مکان حادثاتی طور پر جل گیا جس میں ایک لاکھ روپئے نقد رقم کے ساتھ دو لاکھ کی ملکیت جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ضلع بھر میں کہیں بھی حلقہ یلاریڈی کے منڈلوں میں پیش آرہے جیسے آتشزدگی حادثات نہیں ہیں۔ جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ یلاریڈی حلقہ کے تاڑوائی ، سداشیو نگر ، لنگم پیٹ ، گندھاری منڈلوں میں زیادہ تر آتشزدگی حادثات عوام کی لاپرواہی سے پیش آرہے ہیں کہہ کر عہدیداروں کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ۔ خاص کر باورچی خانوں میں آگ نہ بجھائے جانے پر برقی تار مکمل ناقص ہونے پر بھی بدلائے نہ جانے پر جیسے وجوہات سے یہ آتشزندگی واقعات و حادثات دن بہ دن پیش آرہے ہیں ۔مواضعات میں رات کے اوقات میں لاپرواہی سے ہی لاکھوں روپئے کی ملکیت آگ کی نظر ہو رہی ہے ۔ عوام کو موسم گرما میں آگ سے متعلق اشیاء کے استعمال میں احتیاطی تدابیر سے کام لینا ضروری ہے۔ ورنہ ان حادثوں میں انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق رہے گا اور کئی پالتو جانوروں کی رہائش گاہیں بھی آتشزدگی حادثات کا شکار ہونے سے کئی بیل ، گائے بکریاں زندہ جل کر ہلاک ہو رہے ہیں ۔ مواضعات میں کسی ایک کی لاپرواہی تمام کیلئے خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ کیونکہ کسی کے رہائشی جھونپڑی کو لگی آگ دوسرے اطراف کے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ جس سے احتیاط برتنے کی شدید ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT