Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / آتشزدگی واقع میں زخمی شخص کی موت

آتشزدگی واقع میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /9 جون ( سیاست نیوز ) ترملگیری میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ 3 جون کو شخص 30 سالہ آر نریش کی بیوی فوت ہوگئی تھی ۔ پولیس ترملگیری نے یہ بات بتائی ۔ نریش پیشہ سے مزدور جو کمیلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 30 مئی کو ان کے مکان میں خاتون اور اس کا شوہر موجود تھے اور پکوان کے دوران آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی نریش اور اس کی بیوی کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا تھا جہاں علاج کے دوران 3 جون کو خاتون اور کل نریش فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT