Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / آتشزدگی کے واقعہ میں پلاسٹک گودام جل کر خاکستر

آتشزدگی کے واقعہ میں پلاسٹک گودام جل کر خاکستر

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیگم بازار میں پیش آئے آتشزدگی واقعہ میں پلاسٹک گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج سری کرشنا پلازا کے سیلر میں سری دیوی ناولٹیز پلاسٹک گودم میں اچانک آگ لگ گئی ۔ تجارتی علاقہ ہونے کے سبب اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس شاہ عنایت گنج میں تین فائر انجنوں کو طلب کرلیا ۔ فائر انجن عملہ نے 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن گودام میں موجود پلاسٹک اشیا مکمل خاکستر ہوگئیں ۔ پولیس شاہ عنایت گنج مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT