Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / آتش بازی کے دوران 8 افراد کی بینائی متاثر

آتش بازی کے دوران 8 افراد کی بینائی متاثر

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دیپاولی کے موقع پر شہر میں آتشبازی کے دوران 18 افراد بشمول کمسن بچوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ انہیں آج سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل علاج کیلئے لایا گیا تھا جہاں پر ایک انجینئرنگ کالج کی طالبہ کی آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کرنے والے 6 بچوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ گرونانک انجینئرنگ کالج واقع ابراہیم پٹنم کی ایک طالبہ کی آنکھ مکمل طور پر ضائع ہوگئی۔ سروجنی دواخانہ کی اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر وی پدماوتی نے میڈیا کو بتایا کہ لاپرواہی سے آتشبازی کرنے والے افراد کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ آنکھوں کو شدید نقصان پہنچنے والے افراد کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT