Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / آتش فشاں سے راکھ کا اخراج فضائی ٹریفک متاثر

آتش فشاں سے راکھ کا اخراج فضائی ٹریفک متاثر

ماسکو ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے مشرق بعید علاقہ میں ایک آتش فشاں سے راکھ کے اخراج سے تقریباً 8 کیلو میٹر طویل علاقہ متاثر ہوا خصوصی طور پر فضاء میں راکھ کے بکھرنے سے فضائی ٹریفک شدید طور پر متاثر ہوئی۔ انسٹی ٹیوٹ برائے آتش فشاں اور زلزلیات کے مطابق ژوپانوسکی آتش فشاں سے راکھ کے اخراج سے ایک طویل علاقہ متاثر ہوا ہے اور فضائی ٹریفک کے لئے تاریخی رنگ کا ایک خفیہ سگنل بھی جاری کیا ہے جس سے طیاروں کو آتش فشاں کے علاقہ سے پرواز نہ کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں اتنا کثیف تھا کہ دوردراز علاقوں سے بھی نظر آرہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT