Thursday , December 13 2018

آتش فشاں پھٹنے سے چار افراد زخمی

ٹوکیو ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں سیاحت کیلئے مشہور ایک اسکینگ ریسارٹ جو ایک آتش فشاں کے دامن میں واقع ہے، آتش فشاں کے پھٹنے سے چار افراد زخمی اور ایک فرد لاپتہ بتایا گیا ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے آتش فشاں کے قرب و جوار میں آباد لوگوں کو اس علاقہ کا تخلیہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماؤنٹ کوسائسوشیرانے سے اچانک راکھ اور لاوے کا اخراج ہونے لگا جس سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ دریں اثناء جاپانی حکومت کے اعلیٰ سطحی ترجمان یوش ہیدے سوگا نے بتایا کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے شیشوں کی کرچیاں رسی کے جھولے پر سوار چار افراد کو شدت سے زخمی کردیا جو پہاڑی مقامات پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT