Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / آتش فشاں پہاڑ فیوجی کے امکانی پھٹ پڑنے پر مشق میں چارہزار افراد کی شرکت

آتش فشاں پہاڑ فیوجی کے امکانی پھٹ پڑنے پر مشق میں چارہزار افراد کی شرکت

ٹوکیو۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )آج جاپان کی بلند ترین آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی فیوجی کے پھٹ پڑنے کی صورت میں عوام کے تخلیہ کیلئے منعقدہ مشق میں تقریباً چار ہزار افراد نے شرکت کی ۔چند ہفتے قبل ایک قریبی آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا تھا اور 56افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔3776میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی فیوجی قبل ازیں 1707ء میں پھٹ پڑی تھی ۔ ماہرین ارضیات

ٹوکیو۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )آج جاپان کی بلند ترین آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی فیوجی کے پھٹ پڑنے کی صورت میں عوام کے تخلیہ کیلئے منعقدہ مشق میں تقریباً چار ہزار افراد نے شرکت کی ۔چند ہفتے قبل ایک قریبی آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا تھا اور 56افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔3776میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی فیوجی قبل ازیں 1707ء میں پھٹ پڑی تھی ۔ ماہرین ارضیات نے بحرالکاہل کے کنارے واقع ممالک کے 47 آتش فشاں پہاڑوں کو پھٹ پڑنے کے لحاظ سے مخدوش قرار دیا ہے ۔ ان میں سے ایک آتش فشاں پہاڑ فیوجی بھی ہے ۔ اس آتش فشاں پہاڑ کے اطراف تین علاقوں میں 26شہر ‘ قصبے اور دیہات میں مقیم 3900افراد نے تخلیہ کی مشق میں حصہ لیا ۔فیوجی ٹوکیو کے مغرب میں صرف 100کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ شہر بوٹمبا کے 800افراد نے خود اپنی ذاتی کاریں عوام کے تخلیہ کیلئے استعمال کیں اور انہیں مقررہ راستوں سے محفوظ مقامات کو منتقل کیا کیونکہ یہاں حمل و نقل کے ذرائع کی قلت ہے ۔عمررسیدہ افراد کو جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے بس کے ذریعہ منتقل کیا گیا ۔ آتش فرو عملہ ‘ پولیس اور فوج نے ان افراد کی تلاش کی جنہیں بروقت منتقل نہیں کیا جاسکا ۔ آفات سماوی انتظامیہ کے وزیر ایری کو یاماتانی اور تین متصلہ علاقوں کے گورنرس نے اس کارروائی کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نگرانی کی ۔

TOPPOPULARRECENT