Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتماکور میں احتجاجی کیمپ سے پروفیسر کودنڈارام کااظہار یگانگت

آتماکور میں احتجاجی کیمپ سے پروفیسر کودنڈارام کااظہار یگانگت

آتماکور ۔ 11نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام اپنے حق کیلئے لڑتے ہیں ‘ان کو جو ضرورت ہوتی ہے اس کیلئے وہ حوکمت سے اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کرتے ہیں اورحکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرے تاکہ وہ احتجاج نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار جے اے سی چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے کیا ۔ وہ آتما کور میں ریونیو ڈیویژن کیلئے بھوک ہڑتال میں بیٹھنے والوں اور احتجاج میں شرکت کرنے والے عوام سے خطاب کررہے تھے ۔ حکومت نے اضلاع کی تقسیم اور ریونیو ڈیویژن کی تقسیم سائنٹیفک طور پر نہیں کی بلکہ اپنے قائدین اور پارٹی لیڈروں کو خوش کرنے کیلئے کیا ۔ ان کے استھ جے اے سی ضلع چیرمین راجندر ریڈی نے کہا کہ 1984میں آتماکور میں جو حال تھا آج بھی وہی حال ہے کیونکہ یہاں کے قائدین آتماکور کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیںک یا ۔ اس موقع پر ایم پی پی سریندرگوڑ ‘ سرپنچ گنگادھر گوڑ ‘ جے اے سی ممبرس ‘گاڈم سینو ‘ آئی سرینواس ‘ رحمت اللہ ‘ عبدالواجد ‘ایم پی پی ‘ سی وینکٹ نرسمہلو ‘ روی کمار ‘ وینکٹیشور اور دوسروں نے بھی ہڑتال سے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر محمد امیر ‘ شیخ محسن ‘ محمد سلیم ‘ ریاض علی ‘ نوید ‘ پاشاہ ‘ وسیم اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT