Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتماکور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے راستہ روکو احتجاج

آتماکور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے راستہ روکو احتجاج

آتماکور ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کیلئے گاندھی چوک پر راستہ روکو کیا جس میں مطالبہ کیا کہ آتما کور کو حکومت توجہ دینے اور دیرینہ مسائل کو حل کرے۔ آتما کور کی ترقی میں رکن اسمبلی کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ وہ صرف مکتھل ہی کے رکن اسمبلی ہیں یا حلقہ اسمبلی مکتھل کہ یہ سوال آتما کور کے نوجوانوں نے نعرہ بازی کے ساتھ آتما کور کے گاندھی چوک میں کی جس میں گاڈم نیواس آئی ، سیتو ، عبدالواحد ، محمد عمران ، شیخ محسن ، احمد ، صادق جہانگیر اور دوسروں نے شرکت کی ۔

محبوب نگر کے دو نوجوان غرقاب
آتما کور ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور کے قریب چنہ چنتہ کنڈ منڈل کے سیتارام پیٹ میں بیڑی کارخانہ میں کام کرنے والے محبوب نگر مستقر کے 3 نوجوان جو موٹر گاڑی پر سیتارام پیٹ جاکر واپسی میں 3 نوجوان پانی کے بہاؤ کی وجہ سے بہہ گئے جن میں سے دو فوت ہوگئے ۔ ایک نوجوان اپنی بڑی کوشش کے بعد بچ گیا ۔ ان فوت ہونے والے نوجوان میں ایک نعش کا آج صبح آتما کور ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور ورثہ کے حوالہ کی گئی اس موقع پر آتما کور کے قائدین شمشیر محمد سلیم، محمد علی ، عبدالواحد ، محمد عمیر ، محمد وسیم ، محمد جہانگیر اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT