Tuesday , April 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آتما کور میں پولیس کا کارڈن سرچ

آتما کور میں پولیس کا کارڈن سرچ

۔80موٹر سیکلیں ضبط، 2 مشتبہ افراد گرفتار

آتما کور۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور مستقر میں بی سی کالونی، سوم ساگر نگر میں کل رات ونپرتی ضلع اے ایس پی سریندر ریڈی، آتما کور سی آئی بی لکشمن، ایس آئی سی ایچ راجو اور 8 ایس آئی، 10اے ایس آئی ، 10 ہیڈ کانسٹبلس ، 18 کانسٹبلس اور 15 ہوم گارڈ س پولیس ملازمین نے کارڈن سرچ کا انعقاد عمل میں لایا۔ محلہ بی سی کالونی ، سرینواس کالونی، سوم ساگر نگر کے علاوہ دیگر محلہ جات میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی۔ مکینوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔80موٹر سیکلوں اور گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ دستاویزات کی عدم پیشکشی پر ضبط کیا گیا اور شخصی تفصیلات حاصل کی گئی۔ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کی گئی ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے ایس پی سریندر ریڈی نے بتایا کہ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ امن کی برقراری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رات دیر تک تلاشی مہم جاری تھی تقریباً250 مکانات کی تلاشی لی گئی اور دستاویزات کی عدم پیشکشی پر 80موٹر سیکلوں کو ضبط کیا گیا۔ 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ رات دیر تک تلاشی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

میدک میں عنقریب ’’ چیک ڈیم ‘‘ کی تعمیر
میدک۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک منڈل میدک میں ویلامڈگو کے شیوار میں دریائے مانجرا اور ہلدی ندی کے درمیان میں ضائع ہونے والے پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے چیک ڈیم کی تعمیر عمل میں لانے کا منصوبہ ہے جس کے لئے ریاستی حکومت نے 20 کروڑ 38لاکھ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ اس طرح حویلی گھن پور منڈل کے شیوار میں واقع نکہ والگو پر بھی ایک چیک ڈیم کی تعمیر کیلئے 15.49 لاکھ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ویلامڈگو اور نکہ والگو پر چیک ڈیمس کی تعمیر سے ان علاقوں کے کاشتکاروں کی معیشت میں سدھار آئیگا اور زبردست طریقہ سے زرعی مقاصد میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔ چیک ڈیمس کی منظوری پر ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT