Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آج ادونی میں 19 واں جشن غوث الوریٰ

آج ادونی میں 19 واں جشن غوث الوریٰ

حیدرآباد ۔ 14 فبروری ۔ ( راست ) شیخ رفیق خلیفۂ خاص حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ کی اطلاع کے بموجب 19 واں سالانہ جشن غوث الوریٰ و 9 واں طرحی منقبتی مشاعرہ زیرسرپرستی الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی ادونی قبلہ 15 فبروری 25 ربیع الثانی بروز اتوار بمقام خانقاہ قادریہ قادری چمن ایمگنور روڈ ادونی عظیم الشان پیمانے پر مقرر ہے

حیدرآباد ۔ 14 فبروری ۔ ( راست ) شیخ رفیق خلیفۂ خاص حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ کی اطلاع کے بموجب 19 واں سالانہ جشن غوث الوریٰ و 9 واں طرحی منقبتی مشاعرہ زیرسرپرستی الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی ادونی قبلہ 15 فبروری 25 ربیع الثانی بروز اتوار بمقام خانقاہ قادریہ قادری چمن ایمگنور روڈ ادونی عظیم الشان پیمانے پر مقرر ہے جس میں نبیرۂ شیخ الاسلام سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ قادری قبلہ ( بارگاہ قادری چمن ، حیدرآباد ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ سالانہ جشن کا آغاز صبح 9 تا 12 بجے دن مدرسہ دارالعلوم قادریہ ( ادونی ) کے طلباء کے تعلیمی مظاہرے و تقسیم انعامات سے ہوگا۔ 12 تا 1 بجے حلقہ ذکر ، بعد نماز ظہر عطائے نعمت و خلافت ، فاتحہ و شجرہ خوانی اور فقراء کے ضرب کے ساتھ علم کشائی و لنگرعام ہوگا۔ عصر تا مغرب خطابات علمائے اکرام ہوں گے ۔ بعد نماز مغرب حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ قادری شاذلی ادونی قبلہ کے درس تصوف پر مشتمل کتاب خطبات عارفانہ حصہ سوم (مخزن تصوف) مرتب حبیب محمد بن عبداللہ رفیع المرغنی کا رسم اجراء عمل میں آئے گا۔ بعد رسم اجراء 9 واں طرحی منقبتی مشاعرہ بطرح’’جمال حق نما ہے روئے زیبا غوث اعظمؓ کا ‘‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی صدارت جناب سید عارف نعمانی ( ادونی) کریں گے جس میں ہر سال کی طرح اس بار بھی حیدرآباد ، ادونی و محبوب نگر کے ممتاز شعراء کرام منقبتی کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ حیدرآباد سے جن شعرائے کرام نے شرکت کی تصدیق کی ہے اُن میں قابل ذکر محترم جلال عارفؔ ، اکبر خان اکبرؔ ، مسرور عابد شرفی القادری ، عارف نعیم ، اسلم فرشوری، طیبؔ پاشاہ قادری و دیگر اور محبوب نگر سے غوث پاشاہ قادری اتمؔ ، حلیم بابرؔ ، عبدالعزیز معدومؔ ، ظہیر ؔ ناصری ، نور آفاقیؔ ، صادق علی فریدیؔ شرکت کریںگے ۔ جبکہ ادونی کے مقامی شعراء میں سید عارف اللہ نعمانی ، ظہیر حیدریؔ ، یوسف شماسؔ ، حسین کاظمؔ ، مخدوم یسریؔ کانام قابل ذکر ہے ۔ بعد مشاعرہ نماز عشاء و لنگر کا اہتمام رہے گا ۔ بعد اختتام مشاعرہ رات 11 بجے ممتاز و مایہ ناز قوال رفیق دلدار و ہمنوا (حیدرآباد) کلام پیش کریں گے۔ بعد محفل سماع دعاء حضرت الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری قبلہ مدظلہ العالی پر جشن غوث الوریٰ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ اس پروگرام کو نشاء اسلامک و نشاء ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آن لائین دنیا بھر میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ مریدین و معتقدین و وابستگان نے اس بابرکت جشن میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT