Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا سیمی فائنل

آج افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا سیمی فائنل

کرائسٹ چرچ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان اورہندوستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی تھی جبکہ اس کے مدمقابل کیلئے بنگلہ دیش اور ہند میں کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 131رنز سے شکست دے کر دوسرے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ ہندوستان کی ٹیم 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT