Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی رسم اجرائی

آج ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی رسم اجرائی

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) ایس ایس سی زبان دوم تلگو کے کوئسچن بنک ( ماڈل پیپرس ) جو انگلش میڈیم، اردو میڈیم طلبہ کیلئے نئے نصاب کے مطابق ادارہ سیاست کے تحت شائع کیا گیا ہے ۔ اس کی تقریب رونمائی آج ہفتہ 12 نومبر شام 4 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی مسٹر وی راگھوا ریڈی چیف پٹرن تلنگانہ ہیڈ ماسٹر اسوسی ایشن اور اعزازی مہمانان میں ایس ملاریڈی سابق ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ ، جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹرائڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی تجربہ کار اساتذہ سے اس کو مرتب کیا ۔ ایم اے حمید نے اسکول طلباء و طالبات سے وقت پر شریک ہوکر یہ کتاب مفت حاصل کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT