Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آج ایم ایل سی انتخابات، تمام انتظامات مکمل

آج ایم ایل سی انتخابات، تمام انتظامات مکمل

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کے گریجویٹ حلقوں کے اتوار کو منعقد ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کیلئے جی ایچ ایم سی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ جملہ 31 امیدوار میدان میں ہیں۔ تین اضلاع کے 413 مراکز رائے دہی پر زائد از 2 لاکھ 86 ہزار 311 ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ ضلع محبوب نگر میں 66 ہزار 100 وو

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کے گریجویٹ حلقوں کے اتوار کو منعقد ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کیلئے جی ایچ ایم سی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ جملہ 31 امیدوار میدان میں ہیں۔ تین اضلاع کے 413 مراکز رائے دہی پر زائد از 2 لاکھ 86 ہزار 311 ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ ضلع محبوب نگر میں 66 ہزار 100 ووٹرس 97 پولنگ اسٹیشن، رنگاریڈی میں ایک لاکھ 33 ہزار 03 ووٹرس165 پولنگ اسٹیشنوں اور حیدرآباد میں 87 ہزار 208 ووٹرس، 151 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرینگے۔ جی ایچ ایم سی نے وکٹری پلے گراؤنڈ چادر گھاٹ پر اسٹرانگ روم فراہم کرتے ہوئے 28 رائے شماری کاؤنٹرس کے انتظامات کئے ہیں۔ ضلع نلگنڈہ، کھمم اور ورنگل میں بھی اتوار کو پولنگ ہوگی۔ پہلی بار گریجویٹ حلقہ جات کے ووٹرس کو بیالٹ پیپر پر NOTA کی سہولت دی گئی ہے۔ تفصیلات کیلئے www.ceotalangana.nic.in پر یا ٹول فری نمبر 18004250817 پر کال کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT