Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آج ایک سریلی شام تہذیب تلنگانہ کے نام

آج ایک سریلی شام تہذیب تلنگانہ کے نام

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر تلنگانہ کی جانب سے بروز جمعرات 15 دسمبر کو شام 5 بجے رویندرا بھارتی کانفرنس ہال فرسٹ فلور میں ایک تہذیبی پروگرام ’ ایک سریلی شام تہذیب تلنگانہ کے نام ‘ زیر صدارت جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سری مامیڈی ہری کرشنا ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر تلنگانہ اسٹیٹ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردوا کیڈیمی تلنگانہ ، محترمہ جمیلہ نشاط ، جناب یوسف الدین یوسف شاعر شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر کینڈا اور امریکہ جانے سے پہلے بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گلوکار شائقین کے اصرار پر جناب سلطان مرزا اپنی خصوصی محفل غزل پیش کریں گے ۔ بعد ازاں طالبات محفل قوالی پیش کریں گے ۔ کنوینر جناب شیشو کمار اور آرگنائزر بابا رحیم خاں ہیں ۔ نظامت کے فرائض ثانیہ فاطمہ انجام دیں گی ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔

 

ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ انجینئرنگ کا آج کانوکیشن
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ ( ایم سی ای ایم ای ) کا 90 واں کانوکیشن 15 دسمبر کو منعقد ہوگا ۔ جس میں وائس چانسلر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) نئی دہلی ڈاکٹر ایم جگدیش کمار مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں سینئیر سیول اور ملٹری کی اہم شخصیتیں شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر جگدیش کمار کانوکیشن سے خطاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT