Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آج ایک شام اسلم فرشوری کے نام

آج ایک شام اسلم فرشوری کے نام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ولی محمد زاہد ہریانوی کے بموجب بزم چراغ ادب حیدرآباد کے زیر اہتمام جناب اسلم فرشوری کی دیرینہ ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی تقریب و مشاعرہ 3 اکٹوبر کو 7 بجے شام اردو مسکن خلوت میں مقرر ہے ۔ صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ کریں گے ، مہمان خصوصی جناب نور الحق قادری ( سابق صدر نشین ریاستی اردو اکیڈیمی ) اور مہمانان اعزازی جناب اقبال علی خاں ( صدر نشین عالمی جشن اردو کمیٹی ) ، جناب سید قمر الدین شرکت کرینگے ۔ پروفیسر مجید بیدار ، جناب حمید الظفر ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، جناب ضیا عرفان حسامی مخاطب کرینگے ۔ قاری سید صدیق حسین کی قرات سے محفل کا آغاز ہوگا ۔ جناب خان اطہر نعت پیش کرینگے ۔ مسرس زعیم ذومرہ ، زاہد ہریانوی ، یوسف روش ، خواجہ فریدالدین صادق تہنیتی کلام پیش کرینگے ۔ شعراء کرام مسرس رؤف خیر ، محسن جلگانوی ، فاروق شکیل ، سردار سلیم ، اقبال شیدائی ، سلیم عابدی ، انجم شافعی ، جگجیون لعل ، آستھانہ سحر ، گونداکشے ، نادر المسدوسی ، وحید گلشن ، جمیل نظام آبادی ، شوکت علی درد ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، سرور ہاشمی ، تاج مضطر ، کوکب ذکی ، قاری انیس احمد انیس ، علی بابا درپن ، ظفر فاروقی ، نور الدین امیر ، سہیل عظیم ، تسنیم جوہر ، نصرت ریحانہ آصف ، الزبتھ کورین مونا کلام سنائیں گے ۔ مزاحیہ شعراء مسرس فرید سحر ، شاہد عدیلی ، سردار اثر ، وحید پاشاہ قادری شامل ہیں ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT