Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / آج بینکس کی ملک گیر ہڑتال

آج بینکس کی ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی ۔21 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں میں معمول کی خدمات کل متاثر رہیں گی، یونائٹیڈ فورمس آف بینک یونینس نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی میں حکومت کی ناکامی کے خلاف بطور احتجاج کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ انڈین بینک اسوسی ایشن نے اپنے صارفین کو پہلے ہی مطلع کردیا ہے کہ ہڑتال کی صورت میں برانچس اور دفاتر میں کام کاج متاثر ہوگا ۔ بینکوں سے بھی کہا گیا تھاکہ وہ ہڑتال کا اثر کم ہونے کیلئے قبل از وقت اقدامات کریں۔ بینک برانچس میں رقمی ادائیگی اور منہائی ، چیک کلیرنس ، نیفٹ اور آر ٹی جی ایس تبادلوں پر اثر پڑسکتا ہے ۔ خانگی بینکس جیسے آئی سی آئی سی ، ایچ ڈی ایف سی ، ایکسیس اور کوٹک مہندرا میں معمول کے مطابق کام ہوگا لیکن چیک کلیرنس میں تاخیر کاامکان ہے ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینکس یونین دراصل 9 یونینوں کا نمائندہ فورم ہے ۔ جنرل سکریٹری ڈی ٹی فرانکو نے کہاکہ چیف لیبر کمشنر کے ساتھ مصالحتی بات چیت ناکام رہی لہذا ہمارے پاس ہڑتال کے سواء دوسرا کوئی راستہ نہیں ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اور بینک انتظامیہ نے کسی طرح کا تیقن نہیں دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT