Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آج جامعہ نظامیہ میں کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ

آج جامعہ نظامیہ میں کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ

ممتاز بیرونی و مقامی شعراء کرام کلام سنائیں گے

ممتاز بیرونی و مقامی شعراء کرام کلام سنائیں گے
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (پریس نوٹ) صدی تقاریب عرس سراپا قدس حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ الامام الحافظ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کے موقع پر بروز اتوار /22 مارچ بعد نماز عشاء 8.30 بجے بمقام جامعہ نظامیہ شبلی گنج عظیم الشان کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ مقرر ہے۔ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نگرانی کریں گے ۔ مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم کنوینر مشاعرہ ہیں ۔ جناب اسلم فرشوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بیرونی شعراء جناب ماجد دیوبندی (نئی دہلی) ، جناب ضیا ٹونکی (راجستھان) ، جناب جمیل خیرآبادی (کانپور) ، جناب خالد انور (مالیگاؤں)کے علاوہ مقامی شعراء کرام جناب صلاح الدین نیر ، ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، جناب جلال عارف ، جناب سردار سلیم ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، جناب اظہر قادری ، قاضی فاروق عارفی ، جناب اسد ثنائی ، جناب مسرور عابدی ، جناب اطہر شرفی ، مولانا حافظ محمد وجیہہ اللہ سبحانی ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، جناب اکبر خاں اکبر ، جناب عقیل احمد عقیل ، محمد سید قبول پاشاہ قادری شطاری ، مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری ، مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی ، مولانا ابو تراب پاشاہ قادری ، جناب محمد کمال الدین صدیقی ساجد اپنا نعتیہ و منقبتی کلام سنائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT