Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آج حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

آج حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

حیدرآباد /21 مارچ ( پریس نوٹ ) حج 2014 کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی کل ہفتہ 22 مارچ کو آخری تاریخ ہے ۔ قبل ازیں یہ تاریخ 15 مارچ تھی ۔ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کی سہولت کی خاطر درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی تھی ۔ اس مدت کے دوران پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے

حیدرآباد /21 مارچ ( پریس نوٹ ) حج 2014 کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی کل ہفتہ 22 مارچ کو آخری تاریخ ہے ۔ قبل ازیں یہ تاریخ 15 مارچ تھی ۔ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کی سہولت کی خاطر درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی تھی ۔ اس مدت کے دوران پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے نمائندگی کرتے ہوئے درخواست گذاروں کو جن کی پولیس کلیرنس رپورٹ وصول ہوچکی ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ جاری کئے جائیں ۔ اس ہولت سے بے شمار افراد نے فائدہ اٹھایااور پاسپورٹ آفس سے اپنے پاسپورٹ حاصل کئے۔ انہوں نے حج کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات و خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ پاسپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق ہی حج فارم کی خانہ پری کریں ۔ درخواست گذار بینک چالان اگر پہلے حاصل کرلیں تو ان کو سہولت ہوگی کیونکہ ہفتہ کو بینک صرف 12.30 بجے دوپہر تک ہی کام کرنتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گذاروں کاپاسپورٹ 31 مارچ 2015 تک کارکرد ہونا چاہئے ۔ درخواست گذاروں کو درخواست فارم کے ساتھ پاسپورٹ کی دوکاپیاں ، اقرا نامہ کی دو کاپیاں اور دو فوٹو منسلک کرنے چاہئں ۔ انہوںنے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ ہی عازمین کا انتخاب عمل میں آئے گا اور کسی کا کوئی علحدہ کوٹہ نہیں رہے گا ۔ ایکزیکیٹیو آفیسر جناب عبدالحمید نے کہاکہ حج درخواست کے فارم دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد سے اور اضلاع میں حج سوسائٹی کے پاس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.com سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ محفوظ زمرے کے عازمین اپنا اصل پاسپورٹ بھی درخواستوں کے ساتھ ہی داخل کردیں ۔ تفصیلات فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT