Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں اسپورٹس ڈے

آج حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں اسپورٹس ڈے

حیدرآباد ۔ 9 نومبر (پریس ریلیز) شہر کے قدیم اور معروف اسکول دی حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا کل انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اسکول سے موصولہ خبر کے بموجب سالانہ اس تقریب میں مسٹر انجنی کمار آئی پی ایس ایڈیشنل ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر تلنگانہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں جبکہ امریکی سفارتکار مسٹر نکولاس امیانو اعزازی مہمان ہوں گے۔ دریں اثناء اسپورٹس ڈے تقریب کا آغاز 2 بجے ہوگا اور اس میں پری پرائمری، پرائمری، میڈل اور سینئر اسکولس کے طلبہ ایک ساتھ شرکت کریں گے۔ اسپورٹس ڈے تقریب کے ساتھ تعلیمی ساکھ کے دوران منعقد کئے جانے والے مختلف کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔ اس شاندار تقریب کیلئے اسکول کے رنگ برنگے بیانڈ ، مارچ پاسٹ اور دیگر تقریبات اپنے عروج پر ہیں۔ علاوہ ازیں مہمان خصوصی کی آمد کے ساتھ ہی 2 بجے تقریب کا آغاز ہوگا جس کے بعد ہیڈ بوائز اور گرلز کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا جائے گا جس کے بعد مختلف کھیلوں کے کپتانوں کی جانب سے شمع جلائی جائے گی۔ ایتھلیٹک ایونٹس اور ڈرل کے ذریعہ شائقین کو تفریح کا سامان مہیا کیا جائے گا۔ اسکول کے پرنسپل اس موقع پر اسپورٹس میں اسکولس کے کارناموں کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT