Tuesday , December 18 2018

آج خالصہ ساجنا دیوس تقاریب

پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحب امیر پیٹ کے زیر اہتمام وشال دیوان اور نگر کیرتن
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : 319 ویں خالصہ ساجنا دیوس تقاریب ( وئیساکھی ) کے سلسلہ میں گردوارہ صاحب امیر پیٹ کی پرنبدھک کمیٹی نے جمعہ کو تقریبا 21 مرد اور 13 خواتین کو امرت پلا کر سکھ مت میں شامل کیا ۔ یہ امرت ( میٹھارس ) مذہبی گیتوں کے گائے جانے کے درمیان پنج پیاروں کی جانب سے شکر کیوبس سے تیار کیا جاتا ہے ۔ پنج پیاروں کی جانب سے سکھ مت میں شامل کئے جانے کے بعد سکھوں کو ان کی زندگی میں امرت لینا لازمی ہوتا ہے ورنہ انہیں سچا سکھ نہیں کہا جائے گا ۔ 319 ویں خالصہ ساجنا دیوس ( خالصہ پنتھ فاونڈیشن ڈے تقاریب ) 14 اپریل کو منایا جائے گا ۔ اس دن اہم ایونٹس وشال دیوان ( بڑا اجتماع ) اور نگر کیرتن ) مقدس جلوس ) کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ اور نائٹ کیرتن دربار 15 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ بیساکھی کیرتن دربار ( رات کا اجتماع ) 15 اپریل کو شام 8 بجے تا 1-30 بجے شب گروگوبنس سنگھ جی پلے گراونڈ ، امیر پیٹ پر منعقد ہوگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT