Sunday , February 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج ساؤتھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر

آج ساؤتھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر

ویلنگٹن۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ جیارج ورکر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹسٹ کل ویلنگٹن میں شروع ہو گا لیکن میزبان ٹیم کو اپنے اہم فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی خدمات اس میچ میں حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔کیوی سلیکٹر گیون لارسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ساؤتھی کے خاندان کو اس وقت ان کی ضرورت ہے اور ہم فاسٹ بولر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ کیوی سلیکٹر نے ساؤتھی کی پہلے ٹسٹ میں شرکت غیر یقینی ہونے کے پیش نظر فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو اسکواڈ میں طلب کر رکھا ہے۔اس کے علاوہ وکٹ کیپر ٹام بلونڈل کو بھی بی جے واٹلنگ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹسٹ میں اپنے کرئیر کا آغاز کریں گے۔یادرہے ویسٹ انڈیز ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹسٹ ،3 ونڈے اور3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT