Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سنٹرل ایکسائز ڈے تقریب مختلف شخصیتوں کو تہنیت

آج سنٹرل ایکسائز ڈے تقریب مختلف شخصیتوں کو تہنیت

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کمشنر سنٹرل ایکسائز کے بموجب 23 فروری کو 4 بجے دن اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم پبلک گارڈن نامپلی میں سنٹرل ایکسائز ڈے کی 74 ویں تقریب منائی جائے گی ۔ چیف کمشنر کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز اینڈ سرویس ٹیکس حیدرآباد زون مسٹر سندیپ ایم بھٹناگر آئی آر ایس نے تمام ٹیکس دہندگان سے شرکت کی خواہش کی ہے  ۔جسٹس ڈاکٹر ستیش چندرا صدر کسٹمس ، سنٹرل ایکسائز سرویس ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جب کہ پی گوپی چند اور پی وی سندھو بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔ دوران تقریب حیدرآباد زون سے تعلق رکھنے والے ٹاپ ایکسیسی کے علاوہ محکمہ میں پریسیڈنٹ میڈل حاصل کرنے والی شخصیت ، میریٹوریس آفیسرس ، اسپورٹس اور کلچرل آرٹسٹوں کے علاوہ آفیسرس کے بچوں جنہوں نے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر شری منی شرما میوزیکل ڈائرکٹر مختلف کلچرل پروگرامس بھی پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT