Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آج سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی پکوان کلاسیس

آج سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی پکوان کلاسیس

حیدرآباد۔ 16 اپریل ( سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے پکوان کلاس آج منگل 17اپریل رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر ‘ پٹرول پمپ میں 10.30 بجے دن تا 2.30 دوپہر منعقد ہوگی ۔ اس ایک روزہ پکوان کلاس میں تربیت ماہر پکوان ماسٹر شیف پونیٹ مہتا دینگے جنہوں نے پکوان کی دنیا میں نت نئے ڈش بناکر شہرت حاصل کی ہے ۔ پکوان میں دلچسپی رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے روبرو اپنی ٹیم کے ہمراہ دنیا اور ملک میں تیار ہونے والے ہمہ اقسام کے پکوان کے نت نئے گُر کے علاوہ انخود بنائے ہوئے ڈش کے طریقہ بتائیں گے ۔ خواتین و لڑکیاں اس پکوان کلاس میں اپنا نام ‘ عمر اور علاقہ بھیج کر واٹس اپ ‘ ایس ایم ایس سے رجسٹریشن کروائے ہیں وہ رائل ریجنسی گارڈن وقت مقررہ پر پہنچ جائیں ‘ جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کروایا انہیں اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ وہ اپنا نام ‘ عمر اور علاقہ لکھ کر فون نمبر 8919493509 پر اسپاٹ رجسٹریشن کروائیں ۔ خواتین و طالبات کو چاہیئے کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور کھیں تاکہ شف کے بتائے پکوان کے گُر کو نوٹ کرسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT