Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / آج سے سیونگ اکاؤنٹس کے ذریعہ 50 ہزار روپئے نکالنے کی سہولت

آج سے سیونگ اکاؤنٹس کے ذریعہ 50 ہزار روپئے نکالنے کی سہولت

نئی دہلی ۔ /19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیونگ اکاؤنٹ رکھنے والے /20 فبروری سے ہر ہفتہ 50 ہزار روپئے کی رقم منہا کرسکتے ہیں ۔ جبکہ موجودہ حد 24 ہزار روپئے ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے /8 فبروری کو یہ اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ /13 مارچ کے بعد سیونگ اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی حد پوری طرح ختم کردی جائے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ ، اوور ڈرافٹ اور کیاش کریڈٹ اکاؤنٹ سے رقم منہا کرنے کی حد /30 جنوری کو ہی ختم کردی گئی تھی ۔ اسی طرح یکم فبروری سے اے ٹی ایم کے ذریعہ ان اکاؤنٹ ہولڈرس کیلئے حد کو ختم کردیا گیا ۔ تاہم سیونگ اکاؤنٹ پر 24 ہزار روپئے فی ہفتہ رقم منہا کرنے کی حد برقرار ہے ۔ عوام پیر سے اپنے سیونگ بینک کھاتوں کے ذریعہ 50 ہزار روپئے فی ہفتہ منہا کرسکتے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT