Tuesday , June 26 2018
Home / سیاسیات / آج سے یو پی اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت کو گھیرنے اپوزیشن کی تیاری

آج سے یو پی اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت کو گھیرنے اپوزیشن کی تیاری

لکھنؤ۔/17فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اسمبلی کے ایک ماہ طویل بجٹ اجلاس میں حکومت کو گھیرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے تیاری کرلی ہے۔ جبکہ یہ اجلاس کل سے شروع ہوگا۔ اپوزیشن بی ایس پی، بی جے پی اور کانگریس ریاست میں امن و قانون کی ابتر صورتحال ، کشیدہ شراب سے اموات، انسانی ڈھانچوں کی دستیابی اور کسانوں کو درپیش مسائل اٹھاتے ہوئے س

لکھنؤ۔/17فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اسمبلی کے ایک ماہ طویل بجٹ اجلاس میں حکومت کو گھیرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے تیاری کرلی ہے۔ جبکہ یہ اجلاس کل سے شروع ہوگا۔ اپوزیشن بی ایس پی، بی جے پی اور کانگریس ریاست میں امن و قانون کی ابتر صورتحال ، کشیدہ شراب سے اموات، انسانی ڈھانچوں کی دستیابی اور کسانوں کو درپیش مسائل اٹھاتے ہوئے سماج وادی پارٹی حکومت سے باز پرس کریں گے۔اجلاس کا آغاز ریاستی گورنر رام نائک کے روایتی خطاب سے ہوگا جس میں اکھلیش یادو حکومت کی پالیسیوں اور کامیابیوں کا تذکرہ کیا جائے گا۔ پرنسپال سکریٹری اسمبلی سکریٹریٹ پردیپ نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کا اختتام 27مارچ کو عمل میں آئے گا۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو جو کہ وزیر فینانس کا قلمدان رکھتے ہیں 24فبروری کو سال 2015-16 کا بجٹ پیش کریں گے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق گورنر کے خطبہ پر مباحث کیلئے 3یوم اور بجٹ پر مباحث کیلئے 8یوم مختص کئے جاتے ہیں اور اجلاس میں 6بلز پیش کئے جائیں گے۔ ایک بل یو پی گینگسٹر ایکٹ 1954 میں ترمیم کیلئے ہوگا جس کے دائرہ کار میں انسانوں کی اسمگلنگ اور بندھوا مزدوری کو لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے اسمبلی کے احاطہ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT