آج شہر میں سوچھ حیدرآباد پروگرام منقد کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تمام عہدیداروں کو 17 جون کو شہر حیدرآباد کے تمام مقامات پر ’’سوچھ حیدرآباد‘‘ پروگرام منظم کرنے کی ہدایات دی ہیں جبکہ اس پروگرام میں وزراء کے ساتھ ایسے عہدیدار جنھیں مختلف مقامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سوچھ حیدرآباد پروگرام میں حصہ لیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ منعقدہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے موقع پر جن مقامات پر مختلف صفائی وغیرہ کے کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور انجام دیئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اگر کوئی کام چھوٹ جائے تو ان کاموں کو مکمل کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے سوچھ حیدرآباد پروگرام کے سلسلہ میں بعض متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ گزشتہ پروگرام کے دوران انجام دیئے گئے کاموں کی مکمل تفصیلات حاصل کرکے جائزہ لیا اور کل 17 جون کو منظم کئے جانے والے سوچھ حیدرآباد پروگرام کے موقع پر جو کام زیرالتواء ہیں ان کاموں کی تکمیل کے لئے برسر موقع اقدامات کرنے کی ضروری ہدایات دیں۔ تاہم عہدیداروں سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT