Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آج فلائی اوورس عوام کیلئے بند

آج فلائی اوورس عوام کیلئے بند

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) شب معراج کے موقع پر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دونوں شہروں کے تمام فلائی اوورس عوام کیلئے بند کردینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک مسٹر انیل کمار کے بموجب کل رات شب معراج کے موقع پر رات 10 بجے فلائی اوورس کو بند کردیا جائے گا اور یہاں پر بیاریگیٹس نصب کردیا جائے گا ۔ پی وی این آر ایکسپریس وے ، گرین لینڈ فلائی اوور اور لنگر ہاوز فلائی اوور پر ٹریفک کا امتناع نہیں رہے گا اور عوام کیلئے کھلے رہیں گے ۔ شب معراج کے باعث فلائی اوورس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ المناک سڑک حادثات کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس کے اس فیصلہ کے پیش نظر وہ متبادل راستہ اختیار کرلیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT