Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، برازیل بمقابلہ کروشیا افتتاحی میچ

آج فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، برازیل بمقابلہ کروشیا افتتاحی میچ

ساؤ پاؤلو ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان برازیل کل یہاں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے افتتاحی مقابلے میں کروشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کا نہ صرف کامیاب آغاز کرنے کی خواہاں ہے بلکہ وہ اس کامیابی کے ذریعہ خطاب کے لئے اپنی دعویداری کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہے ۔ برازیل کے کوچ لویز فلیپی اسکالری کو یہ سہولت دستیاب رہ

ساؤ پاؤلو ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان برازیل کل یہاں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے افتتاحی مقابلے میں کروشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کا نہ صرف کامیاب آغاز کرنے کی خواہاں ہے بلکہ وہ اس کامیابی کے ذریعہ خطاب کے لئے اپنی دعویداری کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہے ۔ برازیل کے کوچ لویز فلیپی اسکالری کو یہ سہولت دستیاب رہے کہ وہ ان ہی قطعی کھلاڑیوں کے ساتھ عالمی کپ کے افتتاحی مقابلہ کا آغاز کریں جنھوں نے گزشتہ برس کنفیڈریشن کپ میں عالمی چمپین اسپین کو 3-0 سے شرمناک شکست دی تھی ۔ برازیلی ٹیم میں بارسیلونا کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نیمر کی موجودگی نے اسے مزید طاقتور بنادیا ہے ۔ 5 مرتبہ کی چمپین برازیل کی ٹیم کے متعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گروپ سے بغیر کسی دقت کے ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی

تاہم بارسیلونا کے ڈیفنڈر ڈینی الویس نے اعتراف کیا ہیکہ کل یہاں ساؤپاؤلو میں کھیلے جانے والے افتتاحی مقابلے کے لئے کھلاڑیوں میں کافی تجسس پایا جارہا ہے ۔ الویس نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اگر تجسس نہ رہے تو وہ کھلاڑی نہیں ہوتا ۔ افتتاحی مقابلہ اہم اور مسابقتی ہے کیونکہ مقابلے کے جو نشانات کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور انھیں حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو ایک سخت پیغام دیا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اور کھلاڑی کیلئے سب سے اہم مقابلہ افتتاحی مقابلہ ہوتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی جمعرات کے اس پل کا انتظار کررہا ہے اور ہر کھلاڑی ان لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لئے تیار ہے اور امید ہے کہ ہر کھلاڑی نے صد فیصد مظاہرہ کریں تو پھر کامیابی کی اُمید کی جاسکتی ہے ۔

خظاب کے لئے سب سے پسندیدہ ٹیم برازیل کے لئے سب سے اہم مسئلہ یہاں کھیلا جانے والا مقابلہ ہے کیونکہ حریف ٹیم میں چیلسی کی نمائندگی کرنے والے چند کھلاڑی موجود ہیں جوکہ بہتر مظاہرہ کے ذریعہ مقابلہ کا نتیجہ برازیل کے لئے مایوس کن کرسکتے ہیں۔ تاہم کوچ اسکالری کو ماسٹر مائینڈ قرار دیا جاتا ہے جن کی حکمت عملیوں کی بدولت برازیل نے 2002 ء میں عالمی خطاب اپنے نام کرلیا تھا۔ اسکالری کی حکمت عملیوں پر نگاہیں مرکوز ہوچکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ عالمی درجہ بندی میں 11و یں مقام پر فائز کروشیا کے خلاف کامیابی کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں گے کیونکہ گزشتہ ہفتہ سربیاکے خلاف کھیلے گئے

ایک دوستانہ مقابلے میں اس ٹیم نے 1-0 کی کامیابی حاصل کی تھی ۔ برازیل کے محفوظ اسٹرائیکر جو نے گزشتہ روز ٹریننگ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اس وقت ہر کوئی پرسکون اور پرعزم ہے کیونکہ ایک مرتبہ جب ہم ساؤپاؤلو پہنچیں اور مقابلہ بتدریج آگے بڑھے گا تب جوش و خروش بھی عروج پر ہوگا ۔ ان کے ساتھی کھلاڑی برنارڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ ہمیشہ ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور خاص کہ جب میزبان برازیل اپنے گھریلو میدانوں میں پہلے خطاب کا تعاقب کررہی ہے۔ علاوہ ازیں وینگر نے کہا کہ کوئی مقابلہ آسان نہیں ہوتا اور خصوصاً سربیا کے خلاف کھیلا گیا مقابلہ کافی پیچیدہ رہا اور میں سمجھتا ہوں کہ کروشیا کے خلاف کل کھیلا جانے والا افتتاحی مقابلہ بھی اسی نوعیت کا رہے گا ۔ کروشیا اپنے افتتاحی مقابلے میں برازیل کیخلاف اپنے اہم کھلاڑی ماریو کی کمی محسوس کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT