Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج لنکا کو کامیابی کیلئے 260رنز اور افریقہ کو 9وکٹیںدرکار

آج لنکا کو کامیابی کیلئے 260رنز اور افریقہ کو 9وکٹیںدرکار

گال۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا پہلا ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ اتوار کو مقابلہ کے پانچویں اور آخری تاریخ سری لنکا کو کامیابی کیلئے 260رنز درکار ہیں اور کامیابی کیلئے میزبان ٹیم میں کمارا سنگاکارا کا مظاہرہ اہمیت کا حامل ہوگا کہ رواں برس 90کی

گال۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا پہلا ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ اتوار کو مقابلہ کے پانچویں اور آخری تاریخ سری لنکا کو کامیابی کیلئے 260رنز درکار ہیں اور کامیابی کیلئے میزبان ٹیم میں کمارا سنگاکارا کا مظاہرہ اہمیت کا حامل ہوگا کہ رواں برس 90کی اوسط سے رنز بنانے کے علاوہ مقابلے کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر 89گیندوں میں 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیل چکے ہیں اور میزبان ٹیم کو ریکارڈ کامیابی کی امیدیں انہی سے وابستہ ہے ۔ جنوبی افریقہ کیلئے سری لنکا میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کیلئے مقابلے کے آخری دن 9وکٹیں درکار ہیں اور مہمان ٹیم کیلئے ڈیل اسٹین کی بولنگ اہمیت کا حامل ہوگی جو کہ پہلی اننگز میں شاندار ریورس سوئنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ کے قائدانہ فیصلوں پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہے کیونکہ وہ بحیثیت کپتان پہلے مقابلے میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔ بیٹنگ میں کامیاب تصور کئے جانے والے ہاشم آملہ قیادت کے پہلے مقابلہ میں زیادہ کامیاب نہیں ہوپائے ہیں کیونکہ پہلی اننگز میں انہوں نے 11رنز اسکور کئے جب کہ دوسری اننگز میں بھی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 22رنز اسکور کئے ہیں ۔

قبل ازیں سری لنکا نے اپنی کل کی پہلی اننگز میں 283/9سے آگے کھیلنا شروع کیا اور آخری وکٹ نے مجموعی اسکور میں صرف 9رنز کا اضافہ کیا اور اس طرح جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے مجموعی اسکور 455/9d کے جواب میں میزبان ٹیم 292رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 163رنز کی بہتر سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز کو 206/6پر ختم کرتے ہوئے سری لنکا کو کامیابی کیلئے 369رنز کا نشانہ دیا ۔ جنوبی افریقہ کیلئے دوسری اننگز میں اے بی ڈی ویلئرس نے تیز رفتار 51رنز اسکور کئے جب کہ دیگر بیٹسمینوں میں الویرو پیٹرسن نے چار چوکوں کی مدد سے 32رنز ‘ فاف ڈوپلیسی نے 78گیندوں میں 37رنز ‘کپتان ہاشم آملہ 24گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 22اور وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈیکاک نے 40گیندوں میں 4چوکوں کی مدد سے 36رنز اسکور کئے ۔

سری لنکا کیلئے اسپنرپریرانے 79رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جب کہ رنگنا ہیراتھ نے 84رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سری لنکا کا دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جیسا کہ پہلی اننگز میں شاندار 83رنز اسکور کرنے والے اوپنر اوپل تھرنگا13گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14رنز اسکور کرنے کے بعد اسٹین کی بولنگ پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ۔ جس وقت تھرنگا آؤٹ ہوئے اُس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور بھی 14رنز ہی تھا ۔ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین سلوا نے 90گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے ۔ گال کے میدان کے ریکارڈس سری لنکا کے حق میں ہے لیکن کسی بھی ٹیم نے گال ٹسٹ کی چوتھی اننگز میں 300رنز سے زائد کا کامیاب تعاقب نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT