Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / آج لکھنو کیلئے اولین خاتون مئیر کا انتخاب

آج لکھنو کیلئے اولین خاتون مئیر کا انتخاب

لکھنو 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کو کل ایک منفرد اعزاز ملنے والا ہے جب یہاں 100 سال میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو مئیر منتخب کیا جائیگا ۔ یو پی کو ملک میں سب سے اولین خاتون گورنر اور خاتون چیف منسٹر منتخب کرنے کا بھی اعزاز ہے ۔ مجاہدین آزادی سروجنی نائیڈو اور سچیتا کرپلانی کو یہاں گورنر اور چیف منسٹر رہنے کا اعزاز ملا تھا ۔ سروجنی نائیڈو کو بلبل ہند بھی کہا جاتا ہے اور وہ متحدہ صوبوں کی ( جو اب اترپردیش ہے ) 1947 سے 1949 تک گورنر رہنے کا اعزاز ملا تھا ۔ کرپلانی 1963 سے 1967 تک ریاست کی چیف منسٹر تھیں اور وہ ہندوستان چھوڑدو تحریک میں سرگرم حصہ لے چکی تھیں۔ وہ گاندھی جی کیساتھ کام کرچکی تھیں۔ وہ ان چند خواتین میں شامل تھیں جنہیں دستور ساز اسمبلی کی رکن منتخب کیا گیا تھا ۔ مئیر کے عہدہ پر تاہم لکھنو میں اب تک کسی کا انتخاب عمل میں نہیں آیا تھا ۔ تاہم اس بار لکھنو مئیر کی نشست خواتین کیلئے مختص کی گئی تھی ایسے میں تمام جماعتوں نے یہاں سے خاتون امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ سماجوادی پراٹکی نے یہاں میرا وردھن کو امیدوار نامزد کیا ہے جو ماہر تعلیم آچاریہ نریندر دیو کی رشتہ دار ہیں اور کانگریس نے سابق رکن اسمبلی سریندر ناتھ کی اہلیہ پریما اوستھی کو میدان میں اتارا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT