Tuesday , December 11 2018

آج ملین مارچ کو اجازت دینے سے پولیس کا انکار

حیدرآباد 9 مارچ ( این ایس ایس ) پولیس نے آج تلنگانہ جے اے سی کے ملین مارچ کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جو ٹینک بنڈ پر منعقد ہونے والا تھا ۔ ٹی جے اے سی نے اس ملین مارچ کا اہتمام کیا تھا ۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے اس ملین مارچ کی اجازت طلب کی تھی ۔ انہوں نے پولیس کو مکتوب روانہ کیا تھا تاہم سٹی پولیس نے اجازت سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ اس میں غیر سماجی عناصر داخل ہوکر حالات کا استحصال کرسکتے ہیں۔ پولیس نے گذشتہ ملین مارچ کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس وقت کئی افراد اس میں زخمی ہوگئے تھے ۔اس صورت میں ملین مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT