Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج مولانا اسرار الحق قاسمی کا خطاب

آج مولانا اسرار الحق قاسمی کا خطاب

آج مولانا اسرار الحق قاسمی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی 6 دسمبر کو گاندھی بھون میں بابری مسجد کے انہدام اور بہار کے انتخابی نتائج پر خطاب کریں گے ۔ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے بتایا کہ بہار سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں ۔ وہ 6 دسمبر کو 11 بجے دن گاندھی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرینگے اور بابری مسجد کے انہدام اور سنگھ پریوار کی سازش پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بہار نتائج پر بھی اپنا ردعمل ظاہر کرینگے ۔ اس پروگرام میں قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر کے علاوہ دوسرے اہم قائدین شرکت کرینگے ۔ بہار کے عام انتخابات میں ہندوتوا طاقتوں نے جہاں فرقہ پرستی کی لہر چلاتے ہوئے سیکولرازم کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی وہیں مجلس نے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن مولانا اسرار الحق قاسمی نے ناکام بنایا۔۔

TOPPOPULARRECENT