Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آج مکہ مسجد میں مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ یوم القرآن

آج مکہ مسجد میں مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ یوم القرآن

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ )  مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 24 جون بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن کا زیر سرپرستی مولانا سید حامد حسین شطاری مقرر ہے ۔ نگرانی صدر مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خاں فرحت کریں گے ۔ مہمان مقرر مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ کا خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ جناب سید مصطفی محمود ، جناب اجمل الدین فاروقی ، جناب راشد ہاشمی ، جناب الطاف نصیب خاں و دیگر بھی مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ یوم القرآن میں شہر کے معروف نعت خواں حضرات منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ جن میں قابل ذکر حافظ و قاری نوال الرحمن نعت خواں معراج احمد اور دوسرے شامل ہیں ۔ جناب امجد اللہ خاں خالد سابق کارپوریٹر ایم بی ٹی نے عامتہ المسلمین بالخصوص محبان مجلس بچاؤ تحریک و کارکنان سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT