Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج میڈیکل کا قومی سطح کا انٹرنس امتحان

آج میڈیکل کا قومی سطح کا انٹرنس امتحان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سی بی ایس ای سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے آل انڈیا سطح پر دوسرا اہلیتی امتحان نیٹ NEET-2 اتوار 24 جولائی کو مقرر ہے ۔ اس امتحان میں کئی سخت پابندیاں اور شرائط کا لزوم کیا گیا ۔ لڑکیوں کو اسکاف نہ پہننے اور زیورات نہ پہننے اور جوتے ہیل نہ ہونے پر جیسے پابندیاں عائد کی گئی ۔ لڑکوں کو شوز نہ پہننے اور ہینڈ بیاگ نہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ موبائل فون ، واچ ، کیالکولیٹرس نہیں رکھ سکتے ۔ دیگر الکٹرانکس اشیاء پر بھی پابندیاں عائد ہیں ۔ اس امتحان کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے ہر 24 طلبہ کے لیے دو ممتحن مقرر کیے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد میں 23 ہزار امیدواروں کے لیے 29 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور ایمسیٹ II ( میڈیکل ) کے افشاء کے پس منظر اس امتحان کے لیے سخت ترین پابندیاں کی گئی ہیں ۔ امیدواروں کو ہدایات اور دیگر شرائط کی اطلاع ذریعہ ای میل دی گئی ۔ NEET-2 کے حیدرآباد کے کوآرڈینٹر سیتاکرن پرنسپل ڈی اے وی نے بتلایا کہ یہ پابندی نہ صرف حیدرآباد بلکہ ملک بھر میں ایسی شرائط لاگو ہیں صبح کے سیشن کے لیے امیدواروں کو صبح 7-30 بجے مرکز پر رہنا ہے ۔ طلبہ کو پن بھی امتحان ہال میں فراہم کیا جائے گا ۔ اس دو سال دونوں تلگو ریاستوں اے پی اور تلنگانہ میں پرائیوٹ میڈیکل کالجس میں مینجمنٹ کوٹہ کے لیے یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں نیٹ II کے تحت ہوگا ۔ سال حال اے پی ، تلنگانہ میں گورنمنٹ اور پرائیوٹ میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ کے لیے داخلے ایمسیٹ کے ذریعہ ہوں گے ۔ تلنگانہ ایمسیٹ II کے تحت دیا جائے گا ۔ ادارہ سیاست کے تحت میڈیکل ( میناریٹی ) طلبہ کے لیے کونسلنگ کی مکمل رہبری تواریخ ، شیڈول ہیلپ لائن مراکز سے مطلع کرنے کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر انتظام ہے ۔ روزانہ شام 5 تا 7 بجے ایم اے حمید سے شخصی کونسلنگ بھی ہوتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT